ملتان سمت ملک بھر میں شہدائے کربلا کی یاد میںآج یوم عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا ئے گا٬ ملتان میں بھی یوم عاشورہ کے موقع پر 88لائسنسی تعزیہ علم و ذوالجناح اور 126روایتی جلوس برآمد کئے جائیں گی

منگل 11 اکتوبر 2016 20:28

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) ملتان سمت ملک بھر میں شہدائے کربلا کی یاد میںآج یوم عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا ئے گا اور یوم عاشورہ کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہو گی۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی یوم عاشورہ کے موقع پر 88لائسنسی تعزیہ علم و ذوالجناح اور 126روائیتی جلوس برآمد کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عزادار تلواروںاور زنجیر زنی کا ماتم کریں گے جبکہ دربار حضرت تلوار شاہ پر آگ کاماتم ہو گا۔امام بارگاہوں پر آج علی الصبح علمائ کرام و زاکرین شہزادہ حضرت علی اکبر ? کی یاد میں آزان علی اکبر ? دیں گے اور نماز فجر کے بعد یوم عاشورہ کے اعمال کئے جائیں گے۔ بعدازاںمجالس عزا کے بعد امام بارگاہوں سے تعزیہ ٬ علم و ذوالجناح کے ماتمی جلوس برآمد کئے جائیں گے جو رات کو اپنے اپنے مقررہ مقامات پر اختتام پزیر ہوں گے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :