سیاست کروں گا تو صرف ن لیگ کے پلیٹ فام سے ٬ورنہ سیاست چھوڑدوں گا

جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ(ن) میں دوبارہ شمولیت کا عندیہ دیدیا سینئرسیاستدان کے لیگی قیادت سے معاملات طے٬چند دنوں میں مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کا قومی امکان٬ذرائع

منگل 11 اکتوبر 2016 20:28

سیاست کروں گا تو صرف ن لیگ کے پلیٹ فام سے ٬ورنہ سیاست چھوڑدوں گا

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ(ن) میں دوبارہ شمولیت کا عندیہ دے دیا۔سینئرسیاستدان کا کہنا ہے کہ سیاست کروں گا تو صرف ن لیگ کے پلیٹ فام سے ٬ورنہ سیاست چھوڑدوں گا۔ملتان میں امن ریلی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاویدہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑا ہوں اور سیاست کروں گا تو مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے ہی کروں گا۔

اسمبلیوں کو2018تک اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔ پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے۔ عمران خان چاہیں بھی تو کے پی اسمبلی نہیں توڑ سکتے۔دوسری طرف باخبرذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کے مسلم لیگ(ن)کی قیادت سے معاملات طے ہوچکے ہیں اور سینئرسیاستدان آئندہ چنددنوں میں مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کا اعلان کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے سے قبل مخدوم جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ(ن) میں دوبارہ شمولیت عمران خان اور ان کے ساتھیوں کیلئے مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 18اکتوبر کو مسلم لیگ(ن)کے انٹراپارٹی الیکشن کے موقع پر جاوید ہاشمی مسلم لیگ(ن) میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کرکے لیگی قیادت اور کارکنوں کو بڑا سرپرائز دے سکتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ان کے قریبی حلقوں میں یہ خبریں بھی گردش کرتی رہیں کہ وزیراعظم نوازشریف کی ملتان آمد اور ملتان میٹروبس پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پرجاویدہاشمی مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :