میدان کربلا میں حضرت امام حسین ؓ اور انکے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی پوری امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے٬محمد جمیل ملک

نواسہ رسول نے باطل کے سامنے سرنگوں ہونے کی بجائے سرکٹانے کو ترجیح دیکر اپنے نانا کی امت کیلئے لازوال مثال قائم کی ٬ مرکزی صدر پاکستان جمہوری اتحاد

منگل 11 اکتوبر 2016 20:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ میدان کربلا میں حضرت امام حسین ؓ اور انکے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی پوری امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے ٬نواسہ رسول نے باطل کے سامنے سرنگوں ہونے کی بجائے سرکٹانے کو ترجیح دیکر اپنے نانا کی امت کیلئے لازوال مثال قائم کی ٬ یوم عاشور کے موقع پر اپنے ایک خصوصی بیان میں انہوں نے کہا ہم اسوہ شبیری پر عمل پیرا ہوکر نہ صرف اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں بلکہ دین کے آفاقی پیغام کو عام کرنے میں بھی اپنا اہم کردار ادا کرسکتے ہی ٬حضرت امام حسین ؓ اور انکے مٹھی بھر ساتھیوں نے سامان حرب سے لیس یزیدی فوج کا جس عزم اور جذبہ کیساتھ مقابلہ کیا اس سے دنیا بھر کے مذاہب میں مسلمانوں کے مؤقف کو بھرپور تقویت ملی ٬اہل بیت نے میدان کربلا میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے حق وصداقت کا جو علم بلند کیا وہ رہتی دنیا تک سرنگوں نہیں ہوگا٬ انہوں نے کہا اسلام دشمن قوتیں مخصوص ایجنڈے کے تحت مسلمانوں کو فرقہ واریت میں الجھا کر نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو مسخ کرنے کی مکروہ سازشوں میں مصروف ہیں٬ پوری امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اسلام دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :