بلا تفریق مذہب و مسلک ہر انسان شہدائے کربلا کی یاد مناتا ہے٬ عزاداری کا تحفظ کیا جائے گا٬ ساجد نقوی لورز کونسل

منگل 11 اکتوبر 2016 20:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) ساجد نقوی لورز کونسل کے چیرمین وسیم ساجد ی اور سیکرٹری جنرل آئی اے راجپوت نے واضح کیا ہے کہ شہدائے کربلا کی یاد ہر انسان مناتا ہے٬ چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب و مسلک سے ہو۔عزاداری سید الشہدا ہماری شہہ رگ حیات ہے٬ جسے ہر دور میں منایا گیا ۔ جابر حکمرانوں نے بھی کوشش کی کہ عزاداری کو روکا جائے مگر ایسا ممکن نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

عزاداری بڑھتی جارہی ہے٬ جبکہ اہل بیت کے دشمنوں کا نام لیو ا کوئی نہیں۔ ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم کے مطابق عزاداری کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا اور اس کا تحفظ کیا جائے گا۔ چاہے ہمیں اپنی جانیں ہی کیوں نہ قربان کرنی پڑجائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قائد ملت جعفریہ کے مطابق عزاداری کا تحفظ عزاداری کے ذریعے کیا جائے گا۔ جس میں ساجد نقوی لورز کونسل کے کارکن ہراول دستے کا فریضہ سرانجام دیں گے۔۔

متعلقہ عنوان :