حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش ؒکے مزارکو غسل مبارک دینے کی تقریب

وزیراعلیٰ شہبازشریف ٬وفاقی وزیر اسحاق ڈاراوردیگر شخصیات نے مزار کوعرق گلاب سے غسل دیا مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ٬ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں

منگل 11 اکتوبر 2016 20:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء)حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒکے مزار کو سالانہ غسل مبارک دینے کی تقریب یہاں منعقد ہوئی٬جس میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف٬وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار٬صوبائی وزیربلال یاسین٬عطامانیکا٬اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اورعقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہبازشریف ٬وفاقی وزیر اسحاق ڈاراوردیگر شخصیات نے حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا اورمزار پرپھولوں کی چادر چڑھائی۔وزیراعلیٰ شہباز شریف٬ وفاقی وزیر اسحاق ڈاراورسینکڑوں عقیدت مندوں نے اس موقع پر ملک کی ترقی٬ خوشحالی٬استحکام اورقیام امن کے لئے خصوصی دعائیںبھی کیں۔وزیراعلیٰ شہبازشریف٬ اسحاق ڈار اورسینکڑوں عقیدت مندوں نے نماز ظہر بھی ادا کی۔