وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اینٹی گریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں اعلی سطح کا اجلاس٬یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

یوم عاشور کے موقع پر عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے سکیورٹی انتظامات کی موثر مانیٹرنگ تسلسل کیساتھ کی جائی ضابطہ اخلاق کی پابندی پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے٬سکیورٹی پلان پر عملدر آمد پر کسی صورت غفلت برداشت نہیں کرونگا:شہبازشریف

منگل 11 اکتوبر 2016 20:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کے افتتاح کے بعد پنجاب پولیس کے اینٹی گریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا٬جس میںیوم عاشور کے موقع پر صوبہ بھرمیں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کیے جانیوالے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ یوم عاشور کے موقع پر عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کیے جانیوالے سکیورٹی انتظامات کی موثر مانٹیرنگ تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائے ۔امن وعامہ کی فضاء کو یقینی کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات پر عملدرآمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔ انہوںنے کہا کہ وضع کردہ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد میں کوئی غفلت برداشت نہیں کروںگا۔

(جاری ہے)

ضابطہ اخلاق پر پابندی پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے۔کابینہ کمیٹی برائے امن وامان تسلسل کیساتھ وضع کردہ سکیورٹی پلان پر عملدر آمد کا جائزہ لے۔صوبائی وزیر قانون رانا ثناء ٬ترجمان پنجاب حکومت زعیم حسین قادری٬معاون خصوصی رانا مقبول احمد٬چیف سیکرٹری٬انسپکٹر جنرل پولیس٬سیکرٹری داخلہ اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :