لاہور٬تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار دوستوں کو ٹکر مار دی ٬ایک جاں بحق ٬دوسرا زخمی

منگل 11 اکتوبر 2016 20:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) ریس کورس کے علاقہ میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار دوستوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا جس کو طبی مداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ٬جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا پو لیس نے نا معلوم ڈرائیور کے خلاف مقد مہ درج کر کہ تفتیش شروع کر دی ہے ٬بتا یا گیا ہے کہ مال روڈ انڈر پاس سے علی اور اویس موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ دو سری جانب سے آ نے والے تیز رفتار ڈمپر نے ان کو ٹکر مار دی اور موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پو لیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضہ میں لیتے ہو ئے کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ایس ایچ او نے بتا یا کہ مقد مہ درج کر لیا گیا ہے کہ جلد ڈرائیور کو گر فتار کر لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :