لاہور٬ دس محرم الحرام کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرو بس سروس مکمل معطل ہوگی

منگل 11 اکتوبر 2016 20:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) دس محرم الحرام کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرو بس سروس کو مکمل طور پر معطل کردیا گیا۔میٹرو بس اتھارٹی نے ضلعی انتظامیہ کی تجویز پر نو اور دس محرم الحرام کو میٹرو بس سروس جزوی اور مکمل طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

گذشتہ صبح میٹرو بس سروس کو دوپہر بارہ بجے تک جزوی طور پر معطل کردیا گیا تھا جس کے بعد گجومتہ سے ایم اے او کالج تک محدود سروس چلائی جارہی تھی۔میٹرو بس اتھارٹی حکام نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دوپہر بارہ بجے کے بعد دس محرم الحرام تک میٹرو بس سروس کو مکمل طور پر معطل کردیا۔میٹرو بس اتھارٹی کے مطابق کل جمعرات کو میٹرو بس کو مکمل طور پر بحال کردیا جائے گا اور معمول کے مطابق سروس چلے گی۔