پنجاب میں ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی پر درجنوں افرادگرفتار

منگل 11 اکتوبر 2016 20:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) لاہور سمیت پنجاب کی مختلف اضلاع میں ڈبل سواری پر عائد پابندی کی خلاف ورزی پر درجنوں افراد کو ان کی موٹر سائیکلوں سمیت تھانوں میں بند کر دیا گیا ٬گرفتار افراد کی رہائی کیلئی تھانوں میں سفارشیوں کا تانتا بندھ گیا ٬تگڑی سفارش والوں کو بغیر کسی کارروائی کی چھوڑ ا جاتا رہا ۔ تفصیلات کی مطابق ضلعی حکومتوں کی طرف سی نو اور دس محرم الحرام کو امن و امان کی قیام کی سلسلہ میںدفعہ 144کا نفاذکر کی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم ایک روز قبل اعلان کی باعث عوام کواس پابندی سی آگاہی حاصل نہ ہو سکی اور ڈبل سواری کرتی رہی ۔

لاہور سمیت پنجاب کی مختلف اضلاع میں دفعہ 144کی خلاف ورزی پر درجنوں افراد کو ان کی موٹر سائیکلوں سمیت تھانوں میں بند کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کی بڑی تعداد کی نو محرم الحرام کی جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی پر مامور ہونی کی باعث کئی شاہراہوں پر ڈبل سواری کی پابندی کی دھجیاں اڑائی جاتی رہیں۔ پولیس کی طرف سی پکڑ ی گئی افراد کو تھانوں میں لانی کی بعد انہیں رہا آنی کیلئی سفارشیوں کا تانتا بند گیا جبکہ تھانوں میںمعززین علاقہ کی سفارشی فون بھی آتی رہی جس کی بعد متعدد افراد کو بغیر کسی کارروائی کی چھوڑ دیا گیا ۔یاد رہی کہ آج دس محرم الحرام کو بھی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :