گیس کی قیمتوں میں36فیصد اضافہ کے فیصلہ کو فوری واپس لیا جائے٬شیخ محمد ابراہیم

پیداوری لاگت میں غیر معمولی اضافہ سے ملک کی ایکسپورٹ پہلے ہی کم ہو گئی ہے٬کارپوریٹ ممبر ایگزیکٹو کمیٹی لاہور چیمبر آف کامرس

منگل 11 اکتوبر 2016 20:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے کارپوریٹ ممبر شیخ محمد ابراہیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں36فیصد اضافہ کے فیصلہ کو فوری طور پر واپس لیا جائے٬ پیداوری لاگت میں غیر معمولی اضافہ سے ملک کی ایکسپورٹ پہلے ہی کم ہو گئی ہے جبکہ اسکی وجہ سے مزید کم ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار انہو ںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔

گیس کی قیمتوں میں بھاری اضافے کا فیصلہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس ادارے کو زمینی حقائق سے آگاہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے جہاں گھریلو صارفین بری طرح متاثر ہو ں گے وہاں ملکی پیداوار ی لاگت مزید بڑھ جائے گی جسکی وجہ سے ہماری برآمدات غیر ملکی مارکیٹ میں دیگر ملکوں کی قیمتوں کا مقابلہ نہیں کر سکے گیء جس سے جہاں برآمدات میں مزید کمی ہو گی وہاں پیداواری یونٹ بند ہونے سے بے روز گاری میں اضافہ ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیشہ نجی شعبے کو اعتماد میں لینے کی بات کرتی ہے جبکہ اوگرا جیسے ادارے اس کے برعکس اقدامات اٹھا رہے ہیں اور گیس کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کرتے ہوئے لاہور چیمبر یا کسی اور تجارتی تنظیموں کو اعتماد نہیں لیتے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہو ئے اوگرا کی جانب سے تیار کی گئی سمری پر کسی صورت دستخط نہ کئے جائیں ۔(قیوم زاہد)