کربلا حق اور باطل کے درمیان ایک معرکہ تھا ٬حافظ زبیر کاردار

معرکہ میں حق کی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے فتح اور باطل کو شکست ہو گئی ٬رہنما پیپلز پارٹی

منگل 11 اکتوبر 2016 20:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور این اے 120 کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کاردار نے کہا ہے کہ کربلا حق اور باطل کے درمیان ایک معرکہ تھا جس میں حق کی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے فتح ہوئی اور باطل کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے شکست ہو گئی حضرت امام حسینؓ نے اسلام کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے زندہ کردیا ہے اہلبیت کی بے مثال قربانیوں کی بدولت آج ہمیں اسلام ملا ہے آج یزید کا کوئی نام لینے والا نہیں ہے لیکن امام حسین کا نام تا قیات زندہ اور روشن رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کربلا میں اہل بیت کا صبر و تحمل ہم سب کیلئے ایک مثال ہے جہاں پر حق ٬عدل و انصاف کا معاملہ آئے گا تو پھر وہاں پر سب سے پہلے حسینؓ کا نام آئے گاان کانام اور زندگی ہمارے لئے کسی رول ماڈل سے کم نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :