جدید چیلنجز کا مقابلہ کرنے ہنر مند تعلیم یافتہ پاکستان ضروری ہے سندھ سمیت ملک بھر میں دیہی علاقوں کی عوام کو ترقی خوشحالی کی جانب گامز ن کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں ‘ای سندھ اور ایمز کے درمیان تاریخی معاہدے سے سندھ کے دیہی علاقوں میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا

فرسٹ وویمن بینک کی صدر میڈم طاہرہ کا تقریب سے خطاب

منگل 11 اکتوبر 2016 20:20

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) فرسٹ وویمن بینک کی صدر میڈم طاہرہ نے کہا ہے کہ جدید چیلنجز کا مقابلہ کرنے ہنر مند تعلیم یافتہ پاکستان ضروری ہے سندھ سمیت ملک بھر میں دیہی علاقوں کی عوام کو ترقی خوشحالی کی جانب گامز ن کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں ای سندھ اور ایمز کے درمیان تاریخی معاہدے سے سندھ کے دیہی علاقوں میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا پسماندہ علاقوں میں عوام کو ہنر مند بنانے کے علاوہ تعلیم کی فراہمی ممکن ہوسکے گی جس سے ملک وقوم کی ترقی خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپوسینٹر میںمنعقدہ16 ویں ٹی این سی ایشاء کانفرنس میں ای سندھ اور ایمز کے معاہد ے کے موقع پربطور مہماں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا قبل ازین ایکسپوسینٹر میں ای سندھ اور ایمز کے تعاوں سے دوروزہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھ سمیت پاکستان بھر میں دیہی علاقوں کی ترقی عوام کی خوشحالی کیلئے منصوبوں کی تفصیلات سے آگہی فراہم کی گئی پروجیکٹ کی مدد سے شرکاء کو معاہدے کی افادیت اہمیت اور اس سے ترقی خوشحالی سمیت ہنر مند تعلیم یافتہ پاکستان کے بارے میں تفصیلی آگہی دی گئی جس میں شرکاء نے دلچسپی کا اظہار کیا پروقار تقریب سے میڈم طاہرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ -؛؛روشن وہنر مند اور تعلیم یافتہ سند ھ کا ہر شہری:؛ کا خواب ہے ای سندھ اور ایمزکے درمیاں معاہدہ اس یقین کا تقویت دیتا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب سندھ کے لوگ اپنے خواب کو شرمندہ تعبیر ہوتے ہوئے دیکھیں گے انہوںنے کہا کہ عصر حاضر میں ٹیکنالوجی سے مستفید ہونا سندھ کے ہر شہری بالخصوص دیہی علاقوں کی عوام کا بنیادی حق ہے ہنر مند سندھ ہی مضبوط ومستحکم پاکستان کی کائی ہے کیونکہ سندھ سب سے ریونیو دیتا ہے جس پر ملک کی معیشت کا دارومدار ہیں شاندار معاہدہ سندھ کی ترقی خوشحالی م٬ْمیں اہم رول پلے کرے گا ای سندھ اور ایمز کے تاریخی معاہدہ سندھ دوست ہوگا جو خوش ائند بات ہے فرسٹ وویمن بینک ہر ممکن مدد وتعاون کو یقین دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے معاہدے موجود وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ جب تک ہم ہنر مند شہری اور تعلیم یافتہ سندھ کو خواب پورانہیں کریں گے جدید چیلنجز کا مقابلہ کسی صورت نہیں کرپائیں گے اس موقع پر ایمز کے مرکزی چیئرمین احسان خان٬ میڈم گلنار اظہر نے کہا ہے کہ ایمز اور ای سندھ کے درمیاں ہونے والا تاریخی معاہدہ سندھ کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا معاہدے کا مقصد دیہی علاقوں کی عوام کو ہنر مند بنا کر ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل کرنا ہے ہم ٹیکنیکل ہینڈ کے ساتھ کچی آبادی اور دیہی علاقوں کی عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات بھی بہم پہنچا رہے ہیں تقریب سے ڈائریکٹر جنرل سینٹر آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اسلام آباد عماد جعفری نے شرکاء کو پروجیکٹ کے ھوالے سے مکمل بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام سندھ سمیت پاکستان کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے ساتھ ان کی دیرینہ خواہشات وتمناؤں کی تکمیل کا باعث ہے کو چیئرمین عمران غوری نے کہا کہ معاہدے کا مقصد سندھ کی عوا کو ٹیکنیکل ہینڈ کے ذریعے ان کی اکانومی کو بہتر بنا کر انہیں زندگی کی بنیادی اور ضروری سہولیات سے بہرہ مندکرنا اور ان کی زندگی کو زیادہ آسان بنانا ہے تقریب میں فرسٹ وویمن بینک کی مسزفوزیہ ٬ پروفیسر سہیل احمد ٬بینکر تسلیم احمد ٬محمد سعید خان٬ ہیلپنگ ہومن ٹرسٹ کے چیئرمین اکرم خان ٬ عدنان احمد ٬ سہیل احمد٬ مبشر خان سمیت سندھ بلوچستان سمیت ملک سے آئے ہوئے کوآرڈی نیٹرز نے بھی شرکت کی بعد ازاں شرکاء میں اسناد خصوصی شیلڈ بھی دیں گئیںواضح رہے کہ ہنر مند وتعلیم یافتہ پاکستان پروگرام سندھ کے بعد بلوچستان سمیت ملک بھر میں شروع کرنے کیلئے اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں جلد ہی اس سلسلے میںبلوچستان میں بھی آگہی مہم شروع کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :