علامہ شاہ تراب الحق قادری نے اپنی ساری زندگی دین اسلام کیلئے وقف کردی تھی ‘علامہ شاہ تراب الحق قادری کی زندگی کا ہر لمحہ اسلام اور پاکستا ن کیلئے وقف رہا

جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی نائب صدر و مہتمم الحاج مفتی محمد حیا ت القادری کا بیان

منگل 11 اکتوبر 2016 20:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی نائب صدر و مہتمم اعلیٰ و شیخ الحدیث مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ (رجسٹرڈ) الحاج مفتی محمد حیا ت القادری نے کہا ہے کہ علامہ شاہ تراب الحق قادری نے اپنی ساری زندگی دین اسلام کیلئے وقف کردی تھی علامہ شاہ تراب الحق قادری کی زندگی کا ہر لمحہ اسلام اور پاکستا ن کیلئے وقف رہا وہ صاحب بصیر ت عالم دین اور ملک و قو م کا درد رکھنے والے قومی رہنما تھے شاہ تراب الحق قادری زندگی بھر دین اسلام کی خدمت میں مصرو ف رہے ان کا جذبہ عشق رسول قابل تقلید ہے علامہ شاہ تراب الحق قادری نے نظام مصطفی کے نفاذ اور مقام مصطفی کے تحفظ کیلئے مجاہدانہ جدوجہد کی۔

(جاری ہے)

ان کا کردار و عمل اہل حق کیلئے مشعل را ہ ہے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ میں شاہ تراب الحق قادری کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تعزیتی ریفرنس سے تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان بلوچستان کے صدر سر دار مولانا محمد وزیر القادری علامہ شبیر احمد نوری علامہ رحیم بخش قادری پیر محمد اسحاق نقشبندی اور علامہ ایم ایم اقبال قادری نے بھی خطاب کیا الحاج مفتی محمد حیات القادری نے مزید کہا کہ شاہ تراب الحق قادری امام بریلوی کی فکر کے سچے علمبردار تھے ان کے ہزاروں شاگرد دنیا بھر میں تبلیغ اسلام میں مصروف ہیںعلامہ ایم ایم اقبال قادری نے کہا کہ شاہ تراب الحق قادری نے قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے پارلیمنٹ میں تاریخ ساز کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :