اُمت مسلمہ کو حسین ؓ جیسے کردار کی ضرورت ہے جو باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جائے‘ زبیر اسلم خان

حضرت حسینؓ نے اپنے پورے خاندان سمیت قربانی دے کر ثابت کیا کہ اہل حق کو کبھی جھکایا نہیں جاسکتا‘ چیئرمین یوتھ آف لاہور

منگل 11 اکتوبر 2016 20:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) چیئرمین یوتھ آف لاہور زبیر اسلم خان نے کہا ہے کہ امتِ مسلمہ کو حسینؓ جیسے کردار کی ضرورت ہے جو باطل قوتوں کے سامنے نہ جھکے نہ بکے٬ جو ظلم و جور اور فسق و فجور کی آندھیوں کو روک لے اور جو عدل و انصاف کا پرچم ہاتھ میں لے کر ہر طوفان سے ٹکرا جانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا محض واقعہ نہیں ٬ ایک تحریک بھی ہے۔

(جاری ہے)

امام حسینؓ صرف ایک شخصیت کا نام ہی نہیں بلکہ ایک مجسم تحریک ہے۔ ہمیں امام حسینؓ کے مقصدِ شہادت کی اصل روح کو سمجھنے اور واقعہ کربلا کے اصل پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حضرت حسین ؓ نے اپنے پورے خاندان سمیت قربانی دے کر ثابت کیا ہے کہ اہل حق کو کبھی جکایا نہیں جا سکتا ٬ نواسہ رسولؐ حضرت حسین ؓ کی 10 محرم کو دی جانے والی قربانی انسانیت کو صبر اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :