حضرت امام حسین ؓ نے جام شہادت نوش کر کے رہتی دنیا کیلئے مثال قائم کر دی٬کنونیر ایم کیوایم ڈاکٹر فاروق ستار

یوم عاشور ہمیںباطل قوتوں کے خلاف حق کاساتھ دینے کا درس دیتا ہے٬ سربراہ ایم کیوایم پاکستان کا یوم عاشور کے موقع پر پیغام

منگل 11 اکتوبر 2016 20:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) متحدہ قومی قومی موومنٹ(پاکستان)کے کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاہے کہ محرم الحرام حسنیت کی فتح اور ریزدیت کی ناکامی کا دن ہے ۔ حق او رباطل کی جنگ میں حضرت امام حسینؓ نے جام شہادت نوش کر کے رہتی دنیا کیلئے مثال قائم کردی۔انہوںنے کہاکہ عاشور کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ طاغوں طاقتیں ہمیشہ سے دین اسلام کے خلاف نبردآزمارہی ہیں لیکن نواسہ رسول ؐنے سجدے میںاپنی گردن کٹا نا تو پسند کیا مگر سر جھکانا پسند نہیں کیا۔

انہوںنے کہاکہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کو یاد کرنے کے علاوہ اسکے فکروفلسفہ اورعظیم جذبے کو اجاگرکرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یوم عاشور ہمیں یہ درس دیتاہے کہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور عوام ایک دوسرے کے مسالک اور عقیدے کا احترم کریں اور ساتھ ساتھ یکجہتی اور اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ کریں۔

انہوںنے کہاکہ ہم سب نبی آخرالزماں حضور محمدﷺ کے پیرو کار ہیں اور نواسہ رسول کے جذبہ شہادت سے ہم اہنگ ہیں ۔انہوںنے کہاکہ یوم عاشور ہمیںباطل قوتوں کے خلاف حق کاساتھ دینے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور عوام سے اپیل ہے کہ کہ وہ محرم الحرام کے موقع پر اپنے درمیان اتحاد ٬ یکجہتی برقرار رکھیں ٬ کسی بھی افواہ پرکان نہ دھریں اور فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے والے شرپسند عناصر پر کڑ نظر رکھیں۔