سانحہ کربلا جیسا دل کو جھنجھوڑنے واقعہ انسانذات کی تاریخ میں نہیں ملتا٬بلاول بھٹوزرداری

آج 1400سال کے بعد بھی ہم سب کہتے ہیں کہ یزید تھا اور حسین رضی اللہ عنہ ہے٬ چیئرمین پیپلزپارٹی کایوم عاشور کے موقع پر پیغام

منگل 11 اکتوبر 2016 20:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ سمیت سانحہ کربلا کے تمام شہیدوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے ناانصافیوں اور ظلم کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں اور انسانیت اور اسلام کے وقار اور شان کو سربلند کیا٬یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سانحہ کربلا جیسا دل کو جھنجھوڑنے واقعہ انسانذات کی تاریخ میں نہیں ملتا٬سانحہ کربلا حق اور باطل کے درمیان مقابلہ تھا٬ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی قربانیاں ہمیں درس دیتی ہیں کہ آپ کم ہو یا زیادہ لیکن ظلم٬ بربریت اور ناانصافی کے خلاف سانس کی آخری گھڑی تک لڑتے رہو٬بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو اتحاد کرنے پر زور دیا ہے کیونکہ آج بھی ان باطل قوتوں کے پیروکار قوم کو فرقوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور دہشتگردی اور فرقیواریت کے ذریعے اپنے نظریات تھوپنے کی کوشش کر رہے ہیں٬پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ سانحہ کربلا ہمیں اتحاد٬ ہم آہنگی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے٬ سانحہ کربلاہمیں یہ بھی سکھاتا ہے کہ ظلم کتنا ہی بڑا ہو٬ آپ بہادری سے لڑتے رہو٬کیونکہ باطل پر فتح ہمیشہ حق اور سچ کی ہوتی ہے٬اس لیے ہی تو آج 1400سال کے بعد بھی ہم سب کہتے ہیں کہ یزید تھا اور حسین رضی اللہ عنہ ہے۔

متعلقہ عنوان :