نوشہرہ کینٹ٬یوم عشور کیلئے سیکورٹی پلان پرعمل شروع

نوشہرہ کینٹ کے داخلی و خارجی راستے مکمل سیل کردیئے

منگل 11 اکتوبر 2016 20:10

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء)دسویں محرم الحرام اور یوم عشور کیلئے سیکورٹی پلان پرعمل شروع ۔نوشہرہ کینٹ کے داخلی و خارجی راستے مکمل سیل کردیئے گئے۔ سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔ کنٹرول روم قائم۔ داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کمانڈوز جدید اسلحہ سے لیس تعینات کر دیئے گئے ہیں ۔تمام امام بارگاہوں کے سکیورٹی کو فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔

ماتمی جلوس کے راستوں پرCCTVکیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں ۔سفید لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ۔ماتمی جلوس کے روٹ کو کلیئر کرنے کیلئے محکمہ سوئی گیس ٬محکمہ ٹیلی فون٬واپڈا حکام٬ کنٹونمنٹ بورڈ کے درجنوں اہلکارتعینات ۔ماتمی جلوس کے روٹ کو سراغ رساں کتوں٬ بم ڈسپوزل سکواڈ سے کلیئر کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں دفعہ 144نافذ کردیا گیا ہے ۔

موٹرسائیکل کی ڈبل سواری٬ افغان مہاجرین کی نوشہرہ کینٹ اور رسالپور چھاونی میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگئی۔غیر ملکی کپڑے کی مارکیٹوں کو آٹھ محرم الحرام سے سیل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کو آن کال رکھا گیا ہے۔ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی لگادی گئی ہے۔پولیس کے مطابق بغیر پاس کے کسی کو بھی ماتمی جلوس میں نہیں آنے دیاجائے گا۔صحافیوں اورکیمرہ مینوں کو خصوصی پاس جاری کردیئے گئے۔