سائٹ سپرہائی وے ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کی جانب سے وزیر خزانہ اسحق ڈار کو ایوارڈ ملنے پر مبارک باد پیش

منگل 11 اکتوبر 2016 20:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) سائٹ سپرہائی وے ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے سرپرست مہتاب الدین چائولہ ٬ صدرجمشیداحمدچاندی والا٬ سینئر نائب صدر سلطان صلاح الدین چشتی اور نائب صدرخواجہ خرم شہزاد نے برطانوی ادارے کی جانب سے وزیر خزانہ اسحق ڈار کو 2016کے لیے جنوبی ایشیا کا بہترین وزیر خزانہ قرار دیے جانے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

سائٹ سپرہائی وے ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ عالمی ادارے کی جانب سے وزیر خزانہ کی صلاحیتوں کا اعتراف نہ صرف پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے معاشی استحکام کے حوالے سے ا ن کی کاوشوں کا اعتراف ملکی معیشت کے لیے بھی نیک شگون ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اعزاز دینے والے ادارے کی جانب سے یہ اعتراف بھی کیا گیا ہے کہ عالمی سطح پر مشکل مالیاتی صورت حال کے باوجود پاکستانی مارکیٹ میں استحکام پیدا ہورہا ہے ٬ ان بہتر ہوتی ہوئے حالات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔