سکھر٬ ریلوئے و ڈسٹرکٹ پولیس کی نااہلی ٬ روہڑی میں کربلا معلیٰ کی ضریح اقدس کو پرسہ دینے کے لیے کئی عزدارروہڑی کے پل پر چڑھ گئی

سیکورٹی پر مامور اہلکارعزاداروں کے سامنے بے بس

منگل 11 اکتوبر 2016 20:03

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) ریلوئے و ڈسٹرکٹ پولیس کی نااہلی ٬ روہڑی میں کربلا معلیٰ کی ضریح اقدس کو پرسہ دینے کے لیے آئے ہو ئے کئی عزدارروہڑی کے پل پر چڑھ گئے ٬ یا حسین کے نعرے٬ سیکورٹی پر مامور اہلکارعزاداروں کے سامنے بے بس ٬ تفصیلات کے مطابق روہڑی میںبرآمد ہو نے وا لے تاریخی ضریح اقدس کربلا معلیٰ کے ماتمی جلوس میں شر کت کے لیے سکھر سمیت سندھ بھر سے عزادار روہڑی پہنچ رہے ہیںگذشتہ رات عزادار حسین شہر میں گھومتے گھو متے روہڑی کے تاریخی لینس ڈائون پل پر پہنچے اور وہاں پر اپنی مہا رت کے جو ہر دکھا تے ہو ئے کئی فٹ اونچے پل پر چڑھنے کی کوششوں میں مصروف رہے اور ان میں سے تو کئی ایسے تھے جو پل پرچڑھنے میں کا میاب ہو گئے ہیں اور پل پر چڑھ کر شہید کربلا حضرت امام حسین سے اپنی عقدیت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے یا حسین یا علی کے نعرے لگائے واضع رہے کہ پل کے دونوں اطراف پو لیس کے جوان مقرر ہیں جو عزاداروں کے سامنے بے بس نظر آئے ۔

متعلقہ عنوان :