سکھر٬ضریح اقدس ماتمی جلوس ٬ سیکو رٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات

بارہ سو سے زائد پولیس اور چار سو سے زائد رینجرز کے اہلکار تعینات ٬ ماتمی جلوس کی کلوز سرکٹ کیمروں سے نگرانی ٬ شہر بھر کی دکانیں سیل

منگل 11 اکتوبر 2016 20:03

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) ضریح اقدس ماتمی جلوس ٬ سکھر انتظامیہ کی جانب سے سیکیو رٹی کے انتہائی سخت حفاظتی ٬انتظامات ٬ بارہ سو سے زائد پولیس اور چار سو سے زائد رینجرز کے اہلکار تعینات ٬ ماتمی جلوس کی کلوز سرکٹ کیمروں سے نگرانی ٬ شہر بھر کی دکانیں سیل ٬ تفصیلات کے مطابق روہڑی میں پانچ سو سالہ تاریخی ضریح اقدس کربلا معلیٰ ماتمی جلوس کی سیکورٹی کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت حفاظت انتظامات کئے گئے تھے پولیس کے بارہ سو سے زائد اور رینجرز کے چار سو سے زائد اہلکار ماتمی جلوس کی حفآظت اور شہر کی گلیوں محلوں راستوں اور ماتمی جلوس کی گذر گاہوں پر تعینات کئے گئے جبکہ شہر میں تمام بازار اور دکانیں ایک دن پہلے ہی سیل کر دی گئی تھیں ماتمی جلوس کی نگرانی کے لیے تیس سے زائد کلوز سرکٹ کیمرے بھی نصب تھے جن کے زریعے شہر بھر اور ماتمی جلوس کی نگرانی کی گئی واضع رہے کہ تاریخی ماتم میں شرکت اور ضریح اقدس کو پرسہ دینے کے لیے ملک بھر سے سیاہ کپڑوں میں ملبوس عزادارں حسین روہڑی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں اور روہڑی شہر کی گلیاں ٬ محلے اور روڈ عزاداران حسین سے بھرگئی ہیں اور ہر طرف سے یا حسین کی صدائیں بلند ہیں ۔

متعلقہ عنوان :