سکھر٬ یوم عاشورہ پر ضلعی انتظامیہ کی مثالی کارکردگی ٬ ماتمی جلوس کی گزرگاہوں پر استر کاری کی جگہ بجری ڈال کر کے نااہلی چھپانے کی ناکام کوشش

بجری نے انتظامیہ کی قلعی کھول دی ٬ سٹرکیں بدستور ٹوٹ پھوٹ کا شکار شہریوں سمیت عزادران حسین میں تشویش کی لہر ٬ انتظامیہ اور نساسک کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی

منگل 11 اکتوبر 2016 20:03

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) محرم الحرام (یوم عاشورہ )ضلعی انتظامیہ کی مثالی کارکردگی ٬ ماتمی جلوس کی گزرگاہوں پر استر کاری کی جگہ بجری ڈال کر کے نااہلی چھپانے کی ناکام کوشش٬ بجری نے انتظامیہ کی قلعی کھول دی ٬ سٹرکیں بدستور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ٬٬ شہریوں سمیت عزادران حسین میں تشویش کی لہر ٬ انتظامیہ اور نساسک کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ٬ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے ایام قریب آتے ہی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماتمی جلوس کی گزرگاہوں پر اسٹریٹ لائٹ ٬ صفائی ستھرائی سمیت دیگر حفاظتی انتظامات کئے جانے کے بلند و بانگ دعوے جاری ہیں تاہم محرم الحرام کے ایام( ساتھ روز) گذرنے کے باوجود ابتک ماتمی جلوس کی گزر گاہوں اور سڑکوںپر استر کاری یا مرمتی کام مکمل نہ ہو سکا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماتمی جلوس کی گذرگاہوں پر استر کاری اور مرمتی کام کے سلسلے میں رات دیر گئے صرف بجری ڈال کر انہیں پر کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے لیکن بجری نے بھی ضلعی انتظامیہ کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے جس پر ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماتمی جلوس کی گزرگاہوں پر استر کاری اور مرمتی کام نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں سمیت عزادران حسین میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے انہوں نے صوبائی وزیر بلدیات اور دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے محرم الحرام (یوم عاشورہ ) میں صرف ایک دن باقی رہگیا ہے انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیتے ہوئے شہریوں سمیت عزاداران حسین کو بلدیاتی سہولیات فراہم کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :