مودی کی ہٹ دھرمی سے خطے کا امن دائو پر لگا ہوا ہے بھارت نے جارحیت کی تو اسے سخت نتائج بھگتنا ہو نگے ٬مشترکہ بیان

منگل 11 اکتوبر 2016 20:02

سکھر/ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) بھارتی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے خطے کا امن دائو پر لگا ہوا ہے بھارت نے جارحیت کی تو اسے سخت نتائج بھگتنا ہو نگے ٬بھارت کا بدنام زمانہ وزیر اعظم نریندر مودی اقلیتوں اور مسلمانوں کیلئے موذی بیماری بنا ہوا ہے ٬بھارت کے زیادہ تر ہندوسیاستدان مسلمانوں کے خون کے پیاسے ہے اور وہ اپنے سیاسی مفادات کیلئے فسادات کو ہوا دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے ا ن خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے چئیرمین یونین کونسل کاہنہ ومعروف تاجر ٬ حاجی بشارت علی رحمانی ٬وائس چئیرمین ارشد رضا ایڈوکیٹ ٬جنرل کونسلر سید عرفان بنیاد شاہ گیلانی ٬ جنرل کونسلر ذولفقار قریشی ٬ جنرل کونسلر محمد سجادسیاسی ٬سماجی رہنما آصف رحمانی نے اپنے بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ بھارتی سیاستدان محض دنیا کو گمراہ کرنے کیلئے ڈھونگ رچاتے ہیں٬حقیقت میں بھارت ایک انتہا پسند اور جنونی ریاست ہے٬انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے ایٹم بم تو بنا لیا٬مگر اس کے کڑوروں لوگ آج بھی دور جہالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں اور انہیں ایک منصوبہ بندی کے تحت اسلامی دشمنی کی تعلیم اور ترغیب دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :