سکھر٬نہر کنارے کھیلتے ہوئے تین سالہ بچہ ڈوب گیا ٬ نعش کی تلاش جاری ٬ گھر میں کہرام

منگل 11 اکتوبر 2016 20:02

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء)نہر کنارے کھیلتے ہوئے تین سالہ بچہ ڈوب گیا ٬ نعش کی تلاش جاری ٬ گھر میں کہرام مچ گیا ٬تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات سکھر کے علاقے آرائیں گوٹھ کے قریب کیر تھر کینال پر تین سالہ بچہ مہدی حسن ولد سکندر شر کھیل رہا تھا کہ اچانک وہ نہر میں جا گرا اور ڈوب گیا ورثاء کی جانب سے بچے کی نعش کی تلاش جاری ہے تاہم سرکاری سطع پر بچے کو ڈھونڈنے کی کوشش نہیں کی گئی ہے بچے کے ورثاء اپنی مدد آپ کے تحت غوطہ خوروں کی مدد سے بچے کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں آخری اطلاعات تک بچے کی نعش نہیں مل سکی ہے بچے کے ڈوبنے کی اطلاعات پر گھر میں کہرام برپا ہے ۔