سکھر٬ ریلوئے اسٹیشن گڈانی پھاٹک کے قریب گیارہ ہزار وولٹ کی تار ٹوٹنے سے مکان میں آگ لگ گئی ٬مالک مکان زخمی

منگل 11 اکتوبر 2016 20:02

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) سکھر کے علاقے ریلوئے اسٹیشن گڈانی پھاٹک کے قریب گیارہ ہزار وولٹ کی تار ٹوٹنے سے ماجد اعوان نامی شخص کے گھر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ماجد اعوان زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر سکھر کے مقامی اسپتال داخل کرایا گیا آگ لگ جانے کی وجہ سے ماجد اعوان کے گھر میں موجود قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا آگ لگنے والے واقعہ کے حوالے سے ماجد اعوان کا کہنا تھا کہ ناعلوم افراد نے میرے گھر کے قریب لگے ہوئے کجھور کے درخت پر آگ لگا دی آگ پھیلنے کے باعث درخت کے اوپر سے گیارہ ہزار وولٹ کی تاریں گذر رہی تھی جو ٹوٹ کر میرے گھر پر آن گری جس کے باعث نقصان ہوا ہے بالا حکام میری مالی مدد کریں ۔

متعلقہ عنوان :