تنظیم خطباء اہلسنت و الجماعت علماء دیو بند ضلع سکھر کے زیر اہتمام شہداء کربلا اجتماع

منگل 11 اکتوبر 2016 20:02

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) تنظیم خطباء اہلسنت و الجماعت علماء دیو بند ضلع سکھر کے زیر اہتمام مسجدعائشہ رائس کینال ٬ جامع محمدی مسجد بھوسہ لائن ٬ نیو پنڈ میں شہداء کربلا اجتماع منعقد ہوئے اجتماعات میں مفتی سعود افضل ہالیجوی ٬ مولانا الاہی بخش ٹانوری ٬ مولانا رفیق احمد توحیدی ٬ مولانا عبدالصمد انقلابی ٬ قاری لیاقت علی مغل ٬ مولانا محمد یعقوب بگٹ و دیگر علماء کرا م نے شرکت کی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کا مہینہ قربانی و صبر کو درس دیتا ہے ہمیں اس پر عمل کرنا چاہئے ہم سب کو چاہئے کہ آپسی نفرتیں ختم کر بھائی چارہ قائم کریں حضرت امام حسن ؓ امن کے پیکر اور دین کے داعی تھے جنہوں نے عظیم قربانیاں دیکر دین ہم تک پہنچایا آج ہم سب کو چاہئے کہ اما م حسین ؐ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی زندگی بسر کریں ۔

متعلقہ عنوان :