سکھر٬کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس

لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیوں اور جاریت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور اسلام آباد بندکرنے کا اعلان پاکستان اور جمہوریت کے خلاف سازش کے سوا کچھ نہیں ٬عمران خان نے آج تک کبھی بھی نظریہ پاکستان کے نفاذ کی بات نہیں کی٬قرارداد

منگل 11 اکتوبر 2016 20:02

سکھر/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں جو گزشتہ روز نصرت کالونی سکھر منعقد ہوا میں (کاگف) کی تمام باڈیاں توڑ کر آرگنائزنگ کمیٹی قائم کردی گئی ہے اجلاس کی صدارت تاحیات چیئرمین سفیرامن صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی نے کی جبکہ اجلاس میں میجر (ر) دائود بیگ ٬ملک اسلم گورکھا٬ شعیب خان ٬ کرم اللہ لاکھو٬ ریاض علی رضا ٬ نیاز راجپوت٬ محمد جنیداحمد ٬ عبدالرحمن اٹھوال ٬ احمد مران٬ محمد سعید غنی مہیسر٬ اشرف مغل اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیوں اور جاریت کے خلاف قرارداد منظور کرتے ہوئے کہا گیا کہ وطن عزیز کے دفاکے لئے پوری قوم اور ایک لاکھ 28ہزار کچی آبادیوں و 60ہزار گوٹھو ں کے مکیں مسلح افواج کے ساتھ ہیں اجلاس میں کشمیر ی شہداء کیلئے فاتحہ خوانی اور کشمیر رہنماء یٰسین ملک کی صحتیازبی کے دعا مانگی گئی اجلاس میں قرارداد پاس کی گئی کہ تحریک انصاف کبھی کوئی احتجاج کرتی ہے اورکوئی شہر بند کرنے کا اعلان کرتی پھرتی ہے ہمیشہ نا کام رہتی ہے اور اب اسلام آباد بندکرنے کا اعلان پاکستان اور جمہوریت کے خلاف سازش کے سوا کچھ نہیں عمران خان نے آج تک کبھی بھی نظریہ پاکستان کے نفاذ کی بات نہیں کی عمران خان اور تحریک انصاف والے یہ تو بتائیں کہ انہوں نے اسلام آباد میں دھرنا دیا کیا حاصل ہوا٬ رائے ونڈ گئے کیا ملا اور کئی شہر وں میں جلسے جلوس کئے جو لا حاصل رہے اور اسلام آباد بند کرنے جارہے ہیں آخر کیا ہوگا- انہوں نے آج تک وطن عزیز کی ایک لاکھ 28آبادیوں اور 60ہزار گوٹھوں کے حقوق کی کونسی بات کی ہے اسلام میں 51کچی آبادیاں ہیں اور ان کے اپنے KPKمیں 35سو کچی آبادیاں مالکانہ حقوق اور بنیادی ضروریات زندگی کی منتظر ہیں انہوں نے وہاں کونی کچی آبادیوں کے مالکانہ حقوق کی قانون سازی کی ہے انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ وطن عزیز میں کچی آبادیوں ٬گوٹھوں اور دیہی علاقوں کا 40فیصد ووٹ بینک ہے جیسے آج تک عمران خان اور ان کی پارٹی نظر انداز کرتی آئی ہے جو لمحہ فکریہ ہے 30اکتوبر کو کچی آبادیوں کے ہزار وں مکیں اسلام آباد بند کرکے پاکستان اور جمہوریت کے خلاف ہونے والی سازش کو اسلام آباد کھلوا کر نا کام بنائیں گے اجلاس میں کے الیکٹرک ٬ حیسکو ٬ سبکو ٬ انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ 9اور 10محرم کو کراچی حیدرآباد سکھر اوردیگر شہروں کولوڈ شیڈنگ سے اشتشنیٰ قرار دے کر خصوصی عملہ تعنیات کریں اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کے عوام کو جعلی بلڈرز ٬ جعلی کوآپریٹیو سوسائٹیوں اور لینڈ مافیا اور آلہ کار نوکر شاہی دھوکے اور فریب سے بچانے کے لئے حکومت فوری طوری طور پر JITتشکیل دے کیونکہ کراچی میں اسکیم 33سمیت دیگر علاقوں میں 170کو آپریٹیو سوسائیٹوں نے جعل سازی سے قومی خزانے کو اربوں روپے کی پھکی لگائی ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تاحیات چیئرمین نے کہا کہ کچی آبادی اورگوٹھوں کے مفادات کا تحفظ ( کاگف) کی ذمہ داری ہے مکینوںکے مسائل کا حل ٬مالکانہ حقوق اور ان کی خدمت کو کبھی بھی سیاست کی سیٹرھی نہیں بنایاہمیشہ کچی آبادیوںاور گوٹھوں کے حقوق کیلئے مثبت تعمیری اور ملی یکجہتی کے تحت جدوجہد کی ہے اور اللہ تعالیٰ نے کامیابوں سے ہمکنار کیا ہے جس کا ثبوت پنجاب میں کچی آبادیوں کا کٹ آف دیٹ قانون کا نفاذ 23مارچ 1985کی بجائی31دسمبر 2011تک اور سندھ میں 30جون 1997تک قائم کچی آبادیوں اور گوٹھوں کو ( کاگف) کی جدوجہد کے نتیجے میں مالکانہ حقوق ملیں گے انہوں نے کہا کہ کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مکینوں کا اتحاد ٬ یکجہتی ٬اتفاق اور منظم ہونے سے سیاستدانوں ٬ لینڈ و بلڈر مافیا اور ان کی آلہ کار نوکر شاہی ( کاگف) کی مثبت کوششوں کا نا کام کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں انشاء اللہ ہماری جدوجہد کے نتیجے میں وہ ناکام ہونگی انہوں نے کہا کہ انشاء االلہ ملک بھر کی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے لاکھوں مکیں ( کاگف) کے پرچم تلے متحد ہیں اور لینڈ و بلڈر مافیا کے چنگل سے کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مکینوں کو نجات دلا کر دم لیں گے انہوں نے کہا کہ لینڈ و بلڈز مافیا آلہ کار نوکر شاہی کے خلاف کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے لاکھوں مکیں مشترکہ احتجاجی تحریک چلا کر سرکاری محکموں سے کرپشن کے خاتمے کیلئے بھر پور جہاد کریں گے اجلاس میں متفقہ طور پر ملک محمد اسلم گورکھا کو مرکزی چیف آرگنائزر مقرر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر اندر تمام باڈیاں تشکیل دے کر مرکز کو رپورٹ کریں ۔