محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بنوں سے 26خالی اسامیوں کو ڈیر ہ منتقل کرنے کا انکشاف

منگل 11 اکتوبر 2016 20:00

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بنوں سے 26خالی اسامیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے اپریل میں ہونے والے این ٹی ایس ٹسٹ کو بنیاد بنا کر جولائی میں منظور ہونے والی بنوں کی آسامیاں بھی اسی میںشامل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ اپریل کے انٹری ٹسٹ میں بنوں ڈویژن کا نام تک موجود نہیں بنوں کے منتخب نمائندوں کو کانوں کان خبر نہیں مذکورہ آسامیاں ڈیرہ اسماعیل خان کو دی گئیں تو یہ بنوں کے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ تصور کیا جائے گا عوامی حلقوں نے بنوں کے ساتھ ہونے والی اس ممکنہ زیادتی کے خلاف اواز بلند کرنے کی دھمکی دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں جولائی 2016میں بنوں ڈویژن کے لئے 26اسامیاں پیدا کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

جو بنوں ڈویژن ہی کے عوام کا حق منتا ہے کیونکہ یہاں بیروزگار جوانوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے لیکن انتہائی با خبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان اسامیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا جا رہا ہے اور اس کے لئے اپریل 2016میں ہونے والے این ٹی ایس ٹیسٹ کو بنیاد بنایا گیا ہے حالانکہ اس وقت یہ آسامیاں تھی ہی نہیں اور نہ ان آسامیوں کا کوئی اشتہار دیا گیا ہے ۔

بنوں کے عوام حلقوں نے اس بار پر افسوس کا اظہار کیا کہ بنوں کے انتنے بڑے نقصان پر ہمارے منتخب نمائندے بے خبر ہیںاور ان کو اس قومی نقصان کی کانوں کان خبر نہیں ۔ عوامی حلقوں نے دھمکی دی دے کہ اگر ایسا کیا گیا اور بنوں کو محروم کیا تو وہ احتجاج کریں گے اور سڑکوں پر نکل ائیں گے۔

متعلقہ عنوان :