بنوں ٬ غزاداروں کا مرکزی جلوس آج امام بارگاہ حسینہ سے بر آمد ہو گا ٬ سیکورٹی کے سخت انتظامات

منگل 11 اکتوبر 2016 20:00

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) بنوں میں غزاداروں کا مرکزی جلوس آج(بدھ کو ) امام بارگاہ حسینہ سے بر آمد ہو گا سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ملک کے دیگر حصوں کی طرح آج بنوں میں بھی غزاداروں کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینہ سے بر آمد ہوگا جو کہ منڈان گیٹ سے ہو کر ریلوے روڈ سے گزرے گا اور لیڈ ی پارک پر اختتام پذیر ہوگا جس کیلئے منڈان گیٹ سے لے کر لیڈی پارک تک سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں تمام عمارتوں اور گلی محلوں میں پولیس کی بھاری نفریاں تعینات کی گئی ہیں اس دوران سیکورٹی فورسز کی اہلکار بھی جلوس کی نگرانی کریں گے

متعلقہ عنوان :