بنوں٬نویں اور دسویں محرم کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کرفیو نافذ

منگل 11 اکتوبر 2016 20:00

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) نویں اور دسویں محرم کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بنوں شہر میں کرفیو نافذ کر دی گئی آج دوپہر 2بجے تک تمام کاروباری مراکز اور شہریوں کی شہر میں داخلے پر پابندی ہو گی گذشتہ روز ڈی آئی جی بنوں محمد علی خان گنڈہ پور اور ڈپی او قاسم علی خان نے محرم کے جلوس کے روٹس اور امام بارگاہ حسینہ کا دورہ کرکے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ کا خصوصی جائزہ لیا اور شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس بھاری نفریاں تعینات کرکے سیل کر دی اس موقع پر تمام متعلقہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کی گئی کہ نویں اور دسویں محرم کے دوران کسی بھی غیر متعلقہ افراد کو امام بارگاہ اور تمام جلوس روٹس کے قریب نہ آنے دیا جائے اور شہر بھر میں موبائل گشت کرکے کھڑی نظر رکھی جائے تاکہ کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ رونماء نہ ہو سکے ادھر ضلعی اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے لائوڈسپیکر کے ذریعے بنوں شہر نویں محرم کے 3بجے سے لیکر آج دسویں محرم کے دوپہر 2بجے تک کرفیو کے نفاذ کے اعلانات کئے گئے اس دوران شہریوں کی شہر میں داخل ہونے پر مکمل پابندی ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :