رینالہ خوردکانگو وائرس میں مبتلا مریض میوہسپتال لاہور منتقل

منگل 11 اکتوبر 2016 19:55

رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) کانگو وائرس میں مبتلا دیہاتی کو میوہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا متاثرہ امانت علی مویشیوں کی خرید وفروخت کا کاروبار کرتا ہے محکمہ صحت لاہیو سٹاک اور ضلعی انتظامیہ کاروائی کے خوف سے حقائق چھپاتی رہی گائوں پندرہ ون آر میں محکمہ صحت اور لائیو سٹاک کی جانب سے سپر ے کرنے کا عمل جاری ہے تفصیلات کے مطابق اڈا نول پلاٹ کے نواح اور تھانہ ستگھرہ کی حدود میں واقع چک نمبر پندرہ ون آر کا رہائشی امانت علی ولد محمد علی جو اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ مویشیوں کی خرید وفروخت کیلئے مویشی علاقہ بھر سے کراچی اورکراچی سے پنجاب لیکر آتا جاتا ہے جس کے باعث امانت علی کانگو وائرس میں مبتلا ہوگیا کانگو وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث امانت علی کو شدید بخار ہوگیا اطلاع ملتے ہی محکمہ صھت کی ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ چک نمبر 15ون آر میں پہنچ گئیں کانگو وائر س مبتلا بیوپاری امانت علی کو فوری طور پر میو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسکا علاج معالجہ جاری ہے جبکہ دیہہ مذکورہ میں محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیموں کی جانب سے جانوروں کو سپر ے کرنے کا عمل جاری ہے دوسری طرف محکمہ صحت اور بی ایچ یو کی طرف سے ڈاکٹر ز اور عملہ امانت علی کے خاندان اور دیگر دیہاتیوں کی نگرانی کر رہا ہے جبکہ کاروائی کے خوف سے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کانگو وائر س کے مریض سے متعلقہ خبر کو مسلسل چھپا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :