حضرت داتا گنج بخش کا مزار وہ جگہ ہے جہاں ہر عقیدے کے لوگ آتے ہیں٬ اسحاق ڈار

داتا گنج بخش کے اصولوں پرچل کر کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے٬ مزار کو غسل دینے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو

منگل 11 اکتوبر 2016 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حضرت داتا گنج بخش کا مزار وہ جگہ ہے جہاں عقیدے کے لوگ آتے ہیں۔ داتا گنج بخش کے اصولوں پرچل کر کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے حضرت داتا گنج بخش کے مزار کو غسل دینے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ اسلام پیار اور محبت کا دین ہے جس کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر کامیابیاں ہی کامیابیاں ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھے ملنے والے ایوارڈ کا کریڈٹ وزیراعظم نوازشریف کو جاتا ہے اور میں نے اپنا ایوارڈ حضرت داتا گنج بخش کے نام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ٹیک آف سٹیج پر ہے اور پاکستان مستقبل روشن ہے۔ پاکستانجلد ایک روشن اورمضبوط ملک بن جائے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کا کافی حد تک خاتمہ ہوگیا ہے ہمارے دین کے مطابق ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے اور ہمارا دین انسانیت کی فلاح امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :