لاہورہائیکورٹ نے شوگر ملوں کی منتقلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

منگل 11 اکتوبر 2016 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) لاہورہائیکورٹ نے شوگر ملوں کی منتقلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔ لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کی جانب سے جاری کردہ فیصلہ چالیس صفحات پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

جس میں کہا گیا ہے کہ شوگر ملوں کی منتقلی کے حوالے سے ذاتی کاروبار کو قومی مفاد پر ترجیح دی گئی۔ پنجاب حکومت نے 2006ء میں نئی شوگر ملیں لگانے اور انہیں منتقل کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ کپاس کے خطے میں شوگر ملیں نہیں لگائی جاسکتیں۔ اس لیے شوگر ملوں کی منتقلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔(اے ملک)