لاہور ٬نویں محرم الحرام انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا٬چھوٹے بڑے جلوس نکالے گئی

منگل 11 اکتوبر 2016 19:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں نویں محرم الحرام انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔شہرکے مختلف مقامات پر نویں محرم الحرام کے چھوٹے بڑے جلوس نکالے گئے تاہم لاہور میں نویں محرم کا مرکزی جلوس پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا پرامن انداز میں پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

(جاری ہے)

مرکزی جلوس میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔ جس سے شہر کی فضا یاحسین کی صدا گونج اٹھی۔ مرکزی جلوس میں شامل عزادار نوحہ خوانی ماتم اورزنجیر زنی کرتے رہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے۔ تمام چھوٹے بڑے سمیت مرکزی جلوسوں کے راستوں کو خار دار تاروں اورکنیٹنرزسے بند کیا گیا جبکہ ان راستوں کوڈرائون کیمروں کے ساتھ مانیٹر کیا گیا۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :