کشمیر یوں کو بینائی سے محروم کر نا بدترین دہشت گردی اور دنیا کیلئے چیلنج ہے‘ چوہدری محمدسرور

بھاتی فوج کاخواتین اور بچوں کو نشانہ بننا کشمیریوں کی نسل کشی ہے‘بنیادی انسانی حقو ق کی تنظیمیں اور اقوام متحدہ کو خاموش تما شائی کا کردار ختم کرکے بھارت کا ہاتھ روکنا ہوگا بھارت شہید بر ہان وانی کے مشن اور کشمیر یوں کی آزادی کی تحر یک کو دبا نہیں سکتاانکو کشمیر کو آزاد کر نا ہی پڑ یگا بھارت کاسر جیکل اسٹرائیک کا دعویٰ ’’ڈرامہ ‘‘کے سواکچھ نہیں‘ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں کر فیو اور مظالم ختم اور حر یت لیڈر یاسین ملک کو فوری رہا کیا جائے ‘ تحر یک انصاف کے مر کزی راہنما چوہدری محمدسرور کا مسئلہ کشمیر کے ایشوز پر بر طانوی ہائوس آف کامن کے ممبران سے خطاب

منگل 11 اکتوبر 2016 19:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بھارت سے مقبوضہ کشمیرمیں کر فیو اور مظالم ختم اور حر یت لیڈر یاسین ملک کو فوری رہا کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پرامن کشمیر یوں کو بینائی سے محروم کر نا بدترین دہشت گردی اور دنیا کیلئے چیلنج ہے ‘بھاتی فوج کاخواتین اور بچوں کو نشانہ بننا کشمیریوں کی نسل کشی ہے‘بنیادی انسانی حقو ق کی تنظیمیں اور اقوام متحدہ کو خاموش تما شائی کا کردار ختم کرکے بھارت کا ہاتھ روکنا ہوگا‘ بھارت شہید بر ہان وانی کے مشن اور کشمیر یوں کی آزادی کی تحر یک کو دبا نہیں سکتاانکو کشمیر کو آزاد کر نا ہی پڑ یگا بھارت کاسر جیکل اسٹرائیک کا دعویٰ ’’ڈرامہ ‘‘کے سواکچھ نہیں ۔

وہ مسئلہ کشمیر کے ایشوز پر بر طانوی ہائوس آف کامن کے ممبران سے لندن میں خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر چوہدری سرور نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ور زیوں کے حوالے سے بھی ممبران کو آگاہ کیا اور اپنے خطاب میں چوہدری سرور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کیلئے لڑی جانیوالی تحر یک کا دہشت گردی یا انتہاپسندی سے کوئی تعلق نہیں بلکہ وہاں پرکشمیر یوں کی پر امن جد وجہد کا راستہ روک کر معصوم لوگوں کا قتل عام کر کے بھارت دہشت گردی کر رہا ہے دنیا کو سمجھ لینا چاہیے بھارت ہمارے خطے میں امن کا سب سے بڑا دشمن بن چکا ہے اور اگر دنیا نے بھارت کو اس دہشت گردی سے نہ روکا اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل نہ کیا تو خطے میں امن تباہ ہوتا رہیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کر نے کی بات کی ہے مگر بھارت مذاکرات سے فرار اختیار کر تا ہے اور جنگ کی دھمکیاں دیتا ہے ہم جنگ کے حامی نہیں لیکن اگر بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کر نے کی کوشش تو افواج پاکستان اور قوم انکومنہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حر یت لیڈر یاسمین ملک کی صحت دن بدن خراب ہو رہی ہے اقوام متحدہ سمیت تمام اداروں کو اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان سمیت تمام گر فتا ر کشمیریوں کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اقوام متحدہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر نے کی بجائے بھارت کا ہاتھ روکیں اور مسئلہ کشمیر کو کل نہیں آج ہی اقوام متحدہ کی قرار داد وں کے مطابق حل کیا جائے ۔