محرم الحرام میں امن اوربھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھنا چاہیے٬سلمان چیمہ

منگل 11 اکتوبر 2016 19:54

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف حلقہ این اے 112 کے سابق ٹکٹ ہولڈر سلمان چیمہ اورتحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل سمبڑیال کے صدر صابر عالم بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن اوربھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھنا چاہیے٬ فلسفہ حسینؑ آمریت اورظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا نام ہے ٬ لیکن ہم حسینیؑ ہونے کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن عملی طور پر سیاسی فرعونوں کے سامنے جھک جاتے ہیں جو کہ اسلام کی تعلیمات کے خلاف ہے ٬اسلام صرف قول سے نہیں عمل سے پھیلا اور حضوراکرمؐ وصحابہ اکرامؓ اورحضرت امام حسینؑ نے اپنے عمل کے ذریعے ہی محبت ٬قربانی اورصبر کی فقید المثال تاریخ رقم کی ٬انہوںنے کہا کہ افسوس کامقا م ہے کہ ہم زبانی طور پر حسینیؑ لیکن اکثریت عملی طورپر یزید کی تعلیمات اورافعال کی پیروی کرتے ہیں ٬ جس کی وجہ سے عالم اسلام اس وقت شدید مصائب اورمسائل کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :