سسی پیک میں پشتون بلوچ اقوام کو یکسر نظرانداز کرنے سے انتہا پسندی ٬ دہشتگردی اور رجعت پسندی کو مزید فروغ ملنے کے مواقع پیدا ہونگے٬ عوامی نیشنل پارٹی

اسفند یار ولی کا دورہ کوئٹہ دورس اثرات کا حامل رہے گا ٬چھوٹی قومیتوں اور اکائیوں میں احساس محرومی اور بیگانگی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے٬ترجمان مابت کاکا کی پارٹی وفد سے گفتگو

منگل 11 اکتوبر 2016 19:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) پشتون قومی تحریک کے سالار ملی مشر اسفند یار ولی کا دورہ کوئٹہ دورس اثرات کا حامل رہے گا ایک ایسے وقت میں جب ملک اندرونی طور پر عدم استحکام ٬ انتہا پسندی ٬ دہشتگردی کی بھنور میں گرا ہوا ہے اور حکمران طبقہ اسے مزید پیچیدگیوں اور بحرانوں میں دھکیلنے پر بضد ہے چھوٹی قومیتوں اور اکائیوں میں احساس محرومی اور بیگانگی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے خاص کر پشتون بلوچ اقوام تاریخ کے بد ترین حالات کا سامنا کر رہے ہیں سسی پیک میں پشتون بلوچ اقوام کو یکسر نظرانداز کرنے کے بعد وہاں پر انتہا پسندی ٬ دہشتگردی اور رجعت پسندی کو مزید فروغ دینے کے مواقع میسر ہونگے ملی مشر اسفند یار ولی کا ان حالات میں دورہ کوئٹہ محکوم قومیتوں کے معاشی حقوق کے بازیابی او ر امن وامان کی مخدوش صورتحال میں روشنی کی ایک کرن ہے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان مابت کاکا نے باچا خان مرکز میں پارٹی وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ ملک بھر بالخصوص بلوچستان٬ پختونخوا٬ فاٹا اور کراچی میں پشتونوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا طویل نسل کشی کے بعد اب انہیں معاشی طور پر کرنے کے منصوبوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے گوادر کاشغر اقتصادی راہداری مغربی روٹ پر بار بار وعدہ خلافی٬ غلط بیانی سے پشتونوں میں احساس محرومی کا پیدا ہونا فطری عمل ہے انہوں نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی سی پیک اور ترقی مخالف ہے بلکہ ہم تو اس ترقی کی حق میں ہے اورچاہتے ہیں کہ اس میں ہمارا حصہ ہو ں لیکن حکمران اور پرپردہ طبقہ اسے منفی پروپیگنڈے طور پر پیش کر رہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ یہاں پر ہمیشہ حکمرانوں کی مخالفت کو ریاست مخالفت کا نام دیا گیا ہے اور غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی اس ملک میں جمہوریت ٬ جمہوری اداروں کا استحکام٬ معاشی مساوات٬ عدل وانصاف کے حصول کیلئے جدوجہد کر تے چلے آرہے ہیں اور قوموں کو ان کے وسائل پر اختیاور مضبوط مرکز کی بجائے اکائیوں کو مضبوط کر نے کیلئے جمہوری اور آئینی ڈھانچے کے اندر ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :