کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم تبدیل٬درجہ حرارت میں کمی

منگل 11 اکتوبر 2016 19:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم تبدیل ہو گیا وادی کوئٹہ میں درجہ حرارت میں کمی سے خنکی میں تو اضافہ ہو گیا مگر موسم خشک ہے وادی کوئٹہ میں چلچلاتی دھوپ اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے درجہ حرارت میں کمی سے وادی کوئٹہ میں صبح شام اور رات کے اوقا ت میں خنکی بڑھ گئی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم کافی تبدیل ہو گیا ہے صبح اور رات کے وقت ابھی تھوڑی سی سردی لگتی ہے گرمی تو ختم ہو گئی مگر موسم خشک ہے ایک بارش ہو جائے تو موسم برابر ہو جائیگا وادی کوئٹہ کے ماحول میں درجہ حرارت کی کمی سے خنکی تو بڑھی مگر موسم خشک ہونے سے ناک ٬ کان ٬ گلے اور سینے کے امراض میں اضافے کے علاوہ خشکی سے آنکھوں میں الرجی کی شکایات بھی عام ہو رہی ہے ماہر امراض چشم کا کہنا ہے کہ خشک موسم سے آنکھوں میں الرجی کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :