سرگودھا٬ آج یوم عاشور انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ ملک بھر میں منایا جائے گا

جلوسوں کی وجہ سے سکیورٹی ریڈ الرٹ

منگل 11 اکتوبر 2016 19:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) شہدائے کربلا کی یاد میں آج 10 محرم کو یوم عاشور انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ ملک بھر میں منایا جائے گا‘ جبکہ آج محرم کے جلوسوں کی وجہ سے سکیورٹی ریڈ الرٹ‘ ریجن کے دو درجن کے قریب مقامات کو انتہائی حساس قرار دے کر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی‘ اہم علاقوں ریلوے اسٹیشن‘ اہم عمارتوں کے علاوہ اہم مقامات کی کڑی نگرانی کا حکم دے دیا گیا ہے‘ سرگودھا‘ خوشاب‘ میانوالی اور ضلع بھکر میں نواسہ رسولؐ امام حسینؓ کی یاد میں جلوس برپا کیے جائیں گے اور مجالس عزاء کا انعقاد ہو گا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی سرگودھا کی طرف سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا گزشتہ روز بھی اچانک جائزہ لیا گیا اور پولیس کو مختلف ہدایات دی گئیں‘ریجن کو مختلف سیکٹرز میں تقسیم کر کے ڈی پی او عہدہ کے افسران کے علاوہ ایس پی اور ڈی ایس پی عہدہ کے افسران کو مختلف کیٹگری کے سیکٹرز کا انچارج مقرر کر دیا گیا ہے‘ ڈی آئی جی آفس میں ریجن کی سطح پر کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :