فیصل آباد پولیس کی صحافیوں سے غنڈاگردی جاری ٬ شہر ی کی حمایت کرنے پر سینکڑوںافراد کے سامنے صحافی پر ظا لمانہ تشدد

واقعہ کیخلاف صحافی سراپا احتجاج٬ ذمہ دار ایس ایچ او ٬ تھانہ دار اوردیگر پو لیس ملا زمین کو معطل اور ان کیخلا ف فوری مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

منگل 11 اکتوبر 2016 19:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) فیصل آباد پولیس کی صحافیوں کے ساتھ غنڈاگردی جاری ٬ ایک شہر ی کی حمایت کرنے پر پولیس کافیصل آبا د پر یس کلب کے ایگزیکٹو ممبر ندیم جاودانی پر کچہری بازارمیںسینکڑوںافراد کے سامنے ظا لمانہ تشدد٬ صحافیوں نے واقعہ کے ذمہ دار ایس ایچ اوتھا نہ ریل با زار ملک جہا نگیر ٬ تھانہ دار شاہد٬ملک عمران اوردیگر پو لیس ملا زمین کو معطل کر نے اور ان کے خلا ف فوری مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا ٬ آن لائن کے مطابق گذشتہ روز تھانہ ریلبازار پولیس نے دوسوروپے کی وجہ سے کچہری بازار کے دوکان دارعاقب کو تشدد کا نشانہ بنایا اس دوران مقامی صحافی و پر یس کلب کے ایگزیکٹو ممبر ندیم جاودانی پولیس کو سرعام تشدد کرنے سے منع کیا توپولیس نے برا منایا چنانچہ ایس ایچ اوتھا نہ ریل با زار ملک جہا نگیر ٬ تھانہ دار شاہد٬ملک عمران اوردیگر پو لیس ملا زمین نے دوکاندار کے ساتھ ساتھ صحافی ندیم جادانی کو بیجاتشدد کانشانہ بناتے ہونے انہیں گھسیٹ کرپولیس گاڑی میں ڈال کر تھانہ لے گئے وہاں پہنچ کر ایس ایچ او نے سمیت دیگر پولیس اہلکاروں نے تشدد کی انتہا کرتے ہوئے انسانیت سوز سلوک کیا جس سے ندیم جادانی کی حالات خراب ہوگئی اس واقع کی اطلاع ملتے ہی صحافیوں کی بڑی تعداد تھانے پہنچ گئی اور ریسکیو کی مدد سے ڈسٹرکٹ ہنڈ کواٹر ہسپتال پہنچایا گیا ٬ندیم جادوانی کو یہاں طبی امداد جاری ہے در یں اثنا ء فیصل آبا د پر یس کلب کا ہنگامی اجلاس مقائمقام صدر محمد طا ہر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سیکر ٹری جی اے تنویر ٬فنا نس سیکرٹری محمد کاشف ایگزیکٹو ممبران شہزاد الہیٰ ٬شازیہ طارق ٬رانا افتخار ٬ظفراللہ ٬فہیم کھنہ اور نعیم اشرف سمیت دیگر ایگزیکٹوممبران نے شرکت کی اجلاس میں پو لیس گردی کے خلاف قرار دار مذمت پیش کی گئی جسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا صدر محمد طاہر اور سیکرٹری جی اے تنویر نے کہا کہ پو لیس نے ایگزیکٹو ممبر ندیم جاودانی کو سربازار ظالمانہ تشدد کا نشانہ بنا یا اور تھانہ لے جا کر بھی انسا نیت سوزسلوک کیا گیا جو کہ قانونی طور پر جرم اور قابل مذمت ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا صرف فیصل آبا د پر یس کلب ٬فیصل آبا د یو نین آف جرنلسٹس فیصل آبا د فو ٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن اوردوسری صحا فتی تنظیموں سے ملکر مشترکہ احتجا جی لا ئحہ عمل طے کیا جائے گا ایگز یکٹو ممبران نے بھی پو لیس گردی کی شدید الفاظ میںمذمت کی اور ندیم جاودانی پر ظا لمانہ تشدد کرنے والے پو لیس ملا زمین کے خلا ف مقدمہ درج کر وانے اور مظلوم صحا فی کو انصا ف دلانے کے لیے موثر جد وجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا صدر محمد طا ہر اور سیکر ٹر ی جی اے تنویر نے کہا کہ ریا ستی دہشتگردی اور پو لیس گردی کے خلاف لا ئحہ عمل طے کرنے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں احتجاجی شیڈول کا اعلان کیا جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق گذشتہ چند روز کے دوران فیصل آباد پولیس کا صحافیوں زیاتی کا یہ چوتھا واقعہ ہے قبل ازیں مقامی صحافی صغیرسانول٬ندیم شاہ٬کامران پولیس گردی کا نشانہ بن چکے ہیں

متعلقہ عنوان :