راولپنڈی کینٹ انتظا میہ کا اما م با رگا ہو ں کا دو رہ

منگل 11 اکتوبر 2016 19:43

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) راولپنڈی کینٹ انتظا میہ نے کینٹ کے مختلف اما م با رگا ہو ں کا دو رہ کر کے صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔کنٹو نمنٹ ایگز یکٹیو آفیسر ڈاکٹر صا ئمہ شا ہ کی خصو صی ہدا یا ت پر ایڈ یشنل کنٹو نمنٹ ایگز یکٹیو آفیسر عمر معصو م وزیر اور تما م شعبو ں کے سر برا ہا ن کے ہمرا ہ کینٹ کے مختلف اما م با رگا ہو ں شا ہ پیا رہ دربا ر٬ اما م با رگا ہ قصرِ سجا د ٬اما م با رگا ہ قصرِ شبیر ٬ اما م با رگا ہ قصرِ ابو طا لب ٬ اما م با رگا ہ فا طمیہ اور جلو س کے روٹ کا دو رہ کیا اور تما م انتظا ما ت کا جا ئزہ لیا جبکہ کنٹو نمنٹ ایگز یکٹیو آفیسر ڈاکٹر صا ئمہ شا ہ نے متعلقہ برا نچو ں کے سر برا ہا ن کو ہدایا ت بھی جا ری کی کہ وہ کینٹ میں مو جود تما م اما م با رگا ہو ں اور جلو س کے را ستو ں کی خصوصی صفائی کو یقینی بنا ئے جا ئے اور جلوس کی گزرگاہوں اور امام بارگاہوں کے راستوں سے رکاوٹوں کو ہٹا یا جا ئے ٬ سٹریٹ لائٹس کا خصوصی انتظام کیا جا ئے اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا ئے جبکہ کنٹونمنٹ جنرل ہسپتا ل 24گھنٹے چو کس رہے گا اورانفورسمنٹ کا عملہ کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو ہٹانے کیلئے موجود رہے گا۔

(جاری ہے)

اور ہنگا می صو رت حا ل سے نمٹنے کیلئے عملہ ٬ وسا ئل کی ہمہ وقت دستیا بی کو بھی یقینی بنا یا جا ئے گا جبکہ ضلعی انتظا میہ اور پو لیس حکا م سے بھی ہر ممکن تعا ون اور بہتر رابطو ں کیلئے احکا ما ت جا ری کیئے اور کہا کہ اس ضمن میں کسی قسم کی کو تا ئی برداشت نہیں کی جا ئے گی اور غفلت برتنے والو ں کے خلاف سخت کا روا ئی عمل میں لا ئے جا ئیگی۔