چئیر مین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبد الرئوف مغل کا ایم ڈی کے ہمراہ ماتمی جلوسوں کے روٹس کا دورہ

منگل 11 اکتوبر 2016 19:43

گوجرانوالہ۔11اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) محرم الحرام کے مو قع پر چئیر مین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبد الرئوف مغل ممبر صوبا ئی اسمبلی کا مینیجنگ ڈائر یکٹر ڈاکڑعطا ء الحق کے ہمراہ شہر کی مر کزی امام با رگا ہوں گلستان مار فعت کالج روڈ کھیالی دروازہ مبا رک شاہ روڈ اورپسرور روڈ ودیگر امام با رگا ہوں اور ماتمی جلوسوں کے روٹس کی صفا ئی ستھرائی کا تفصیلی دورہ ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر چئیر مین عبد الرئوف مغل نے اہل تشیع کے علماء حضرات سے صفا ئی کے موضوع پر با ت چیت کی جس کا تسلی بخش جواب ملنے پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔مینیجنگ ڈائر یکٹر ڈاکٹر عطا ء الحق نے دورہ کے دوران کمپنی آپر یشنل سٹاف کوہدایت دیتے ہو ئے کہاکہ 9اور10 محرم الحرام کو گوجرانوالہ شہر کی امام با رگا ہوں میں مجالس کے مقامات اور ماتمی جلوسوں کے راستوں کی سپیشل صفا ئی ستھرائی کرنے کے بعد کلی چونہ اور صاف پانی کا چھڑکائوکیا جائے تا کہ جلوس کے شرکاء کو صاف ستھرا اور پا کیزہ ماحول میسر ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :