گوجرانوالہ۔حمزہ شہباز شریف نے مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی حتمی نامزدگی کیلئے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس13 اکتوبر کو لاہور میں طلب کرلیا

منگل 11 اکتوبر 2016 19:42

گوجرانوالہ۔11اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء حمزہ شہباز ایم این اے نے مسلم لیگ ن کی89 مخصوص نشستوں پر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے کوئی متفقہ لائحہ عمل تیار نہ کئے جانے پر امیدواروں کی حتمی نامزدگی اور ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو 13 اکتوبر کو لاہور طلب کرلیا ہے جہاں مخصوص سیٹوں کی تقسیم کا فیصلہ کیا جائیگا اورمیئر د ڈپٹی میئرز٬ چیئرمین ضلع کونسل و وائس چیئرمین اور میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمین و وائس چیئرمینوں کے ناموں کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔

٬ میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ میں 24 ٬ضلع کونسل گوجرانوالہ میں 25 اور 7میونسپل کمیٹیوں میں 49سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔پارٹی ترجمان توفیق بٹ ایم پی اے کے مطابق 13 اکتوبر کو وزیر اعلی ہاوس لاہور میں گوجرانوالہ کے ارکان اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیاہے جہاں مخصوص سیٹوں کی تقسیم مکمل ہوگی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں خرم دستگیر خان٬بیرسٹر عثمان ابراہیم٬ محمود بشیر ورک٬ جسٹس (ر) افتخار چیمہ٬ رانا عمر نزیر٬ میاں طارق محمود٬ اظہر قیوم ناہرہ٬ اور ایم پی ایز عمران خالد بٹ٬ نواز چوہان٬ عبدالروف مغل٬ اشرف انصاری٬ پیر غلام فرید٬توفیق بٹ٬ اشرف وڑائچ٬ چودھری اقبال گجر٬ قیصر اقبال سندھو ایڈووکیٹ٬ بیگم ریاض امانت ورک٬ چودھری اختر علی خان٬ شوکت منظور چیمہ٬ اکمل سیف چٹھہ٬ رفاقت علی گجر شرکت کر یں گے۔