امام بارگاہوں کیلئے سیکورٹی پلان جاری

منگل 11 اکتوبر 2016 19:42

گوجرانوالہ۔11اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء)امام بارگاہوں کے لیے نیاسیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ کی ضلعی انتظامیہ نے امام بارگاہوں کے لیے واک تھروگیٹس ‘ مساجد‘ مزارات کے لیے نیاسیکورٹی پلان تیارکرلیاہے‘10 محرم الحرام میں ہرقسم کی ممکنہ تخریب کاری سے بچنے کیلئے تمام اضلاع کوہدایات جاری کی ہیں کہ مجالس میں واک تھروگیٹس پالیسی پرسختی سے عملدرآمدکرایاجائے جبکہ جلوسوں میں شامل ہونے والے افرادکورجسٹریشن کارڈبھی جاری کیے جائیں جامہ تلاشی کے ساتھ ساتھ ویڈیوبھی بنائی جائے حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمد شروع کردیاہے۔