وزیراعلیٰ سندھ نے صوبہ میں سیکیورٹی کے حوالے سے مانیٹرنگ اور انٹیلیجنس رپورٹ طلب کر لی

منگل 11 اکتوبر 2016 19:42

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ میں سیکیورٹی کے حوالے سے مانیٹرنگ اور انٹیلیجنس رپورٹ طلب کر لی۔ اس حوالے سے انہوں نے منگل کے روز چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن اور آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ سے رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اؑعلی نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ تمام اضلاع کے ہیڈ کوارٹرز میں پولیس کی تعیناتی٬ مانیٹرنگ اور انٹیلیجنس رپورٹ پیش کی جائے اور تمام ڈی آئی جیز کے ذریعے جلوسوں پر نظر رکھیں۔

انہوں نے چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ تمام کمشنرز سے رابطہ رکھیں اور ضلعی کنٹرول رومز کی رپورٹ پر بھی نظر رکھیں۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز کا باقاعدہ استعمال کیا جائے٬ صرف مانیٹرنگ کافی نہیں ہے بلکہ وہیں سے ضروری ہدایات بھی جاری کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :