Live Updates

وقاقی حکومت30 اکتوبر کے بعد نہیں چل سکے گی٬ پی ٹی آئی اسلام آباد کوبند کریگی٬ اگر حکومت نے طاقت کا استعمال کیا تو حکمرانوں کو جیل جانا پڑے گا٬ پی ٹی آئی کے کارکن ہر طاقت کابھرپور مقابلہ کریںگی

فوکل پرسن میگا پراجیکٹس شوکت یوسفزئی کا پارٹی کارکنوں سے خطاب

منگل 11 اکتوبر 2016 19:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) فوکل پرسن میگا پراجیکٹس شوکت یوسفزئی ایم پی اے نے گیس کے نرخوں میں36 فیصد اضافے کو غریب عوام کے ساتھ مذاق اور ظلم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وقاقی حکومت30 اکتوبر کے بعد نہیں چل سکے گی پی ٹی آئی اسلام آباد کوبند کرے گی اگر حکومت نے طاقت کا استعمال کیا تو حکمرانوں کو جیل جانا پڑے گا پی ٹی آئی کے کارکن ہر طاقت کابھرپور مقابلہ کریںگے۔

(جاری ہے)

پشاور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے پشاور بالخصوص اور کے پی کے بالعموم کارکنوں کوخراج تحسین پیش کیا جنہوں نے عمران خان کی ہر کال پر لیبک کہا اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا شوکت یوسفزئی نے کارکنوں پرزوردیا کہ وہ30 اکتوبر کے لیے بھر پور تیاریاں کرلیں کیونکہ جب تک وزیراعظم استعفیٰ نہیں دے دیتا یاخود کواحتساب کے لئے پیش نہیں کردیتا30 اکتوبر کے بعد ہم اسلام آباد میں آئیںگے انہوں نے کہا کہ ملک یا جمہوریت کبھی بھی کرپشن کے ساتھ مضبوط نہیں ہوتی حقیقی جمہوریت کے لئے ملک سے کرپشن اورکرپٹ لیڈروں کوختم کرناپڑے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان غریب ملک نہیں کرپٹ حکمرانوں نے پاکستان کو بیکاری بنادیا ہے 30 اکتوبر کو پورا پاکستان اسلام آباد کارخ کریگا کیونکہ اب پاکستان اورکرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے پیپلز پارٹی نے فرینڈلی اپوزیشن کرکے قوم کو دھوکہ دیا ہے وفاقی وزار جھوٹ بول کروزیراعظم کا دفاع نہ کریں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات