فیصل آباد٬ٹریفک پولیس نے 09محرم الحرام کو ڈبل سواری کی پابند ی نہ کرنے پر 792 موٹر سائیکلوں کے چالان کیے

منگل 11 اکتوبر 2016 19:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) ٹریفک وارڈنزنے 09محرم الحرام کو ڈبل سواری کی پابند ی پر عمل درآمد کرواتے ہوئے 792 موٹر سائیکلوں کے چالان کیے جنہیں 1لاکھ 62ہزار 900روپے کے بھاری جرمانہ جات کیے گئے اس سلسلہ میں ٹرپل سواری کرنے پر 45 افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں 13ہزار 500روپے جبکہ ڈبل سواری پر 747گاڑیوں کو 01لاکھ 49ہزار 400روپے جرمانہ کیا گیا اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر عارف شہباز خان نے کہا کہ امن و امان اور قوانین کی پاسداری کے لیے بھر پور اقدمات کیے جا رہے ہیں شہری ٹریفک وارڈنز سے تعاون کریں کارروائی ضلع بھر میں کی گئی جن میں سٹی ایریا کے 14اور صدر ایر یا کے 06ٹریفک سیکٹرز شامل ہیں صدرایریا میں 116موٹر سائیکلز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ سٹی ایریا میں سب سے زیادہ کارروائی گھنٹہ گھر اور کوتوالی کے ایریا میں کی گئی جس میں 104موٹر سائیکل بند کیے گئے واضح رہے کہ آج 10محرم الحرام کو بھی ڈبل سوار ی پر پابندی عائد ہوگئی سی ٹی او نے 09محرم الحرام کو تمام جلوس کے روٹس کا بھی معائنہ کیا اور اس سلسلہ میں متعلقہ ڈی ایس پیز ٹریفک کو ہدایات بھی دیں انہوںنے کہا کہ تمام ڈائیورشن پر ٹریفک کو روکا جائے گا اور شہر بھر کے علاوہ متبادل روٹس پر بھی ٹریفک وارڈنز کی کثیر تعداد تعینات کر دی گئی ہے تاکہ ٹریفک بہائو کو بہتر سے بہتر انداز میں چلایا جا سکے اس سلسلہ میں سب سے زیا دہ ٹریفک گھنٹہ گھر اور اس کے گردونواح کے روڈز پر میں روکی جائے گی لہذہ شہری راجباہ روڈ٬جیل روڈ اور بائی پاسز کو استعمال کریں کسی بھی ٹریفک پریشانی کی صورت میں شہری ٹریفک پولیس کی فری ہیلپ لائن 1915پر کال بھی کر سکتے ہیں ٹریفک ہیڈ کواٹر میں 10محر م الحرام کے موقع پر ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ٹریفک کنڑول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے جو وائرلیس روم اور ہیلپ لائن کے علاوہ ٹریفک ڈیوٹی کو چیک کرنے والے سٹاف سے مسلسل رابطہ میں ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :