فیصل آباد٬ محرم الحرام سکیورٹی کے سلسلے میں پاک فوج اور پولیس کا شہر میں مشترکہ فلیگ مارچ

منگل 11 اکتوبر 2016 19:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) فیصل آباد میں محرم الحرام سکیورٹی کے سلسلے میں پاک فوج اور پولیس کا شہر میں مشترکہ فلیگ مارچ آرمی افسران کے ساتھ ڈی سی او اور سی پی او کی بھی شرکت تفصیلا ت کے مطابق فیصل آباد میں یو م عا شور کے موقعہ پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو رونما ہونے سے روکنے کے لئے تعینات پاک فوج کی دو کمپنیوں کی کمانڈ کرنے والے کرنل وسیم ٬ ڈی سی او سلمان غنی اور سی پی او افضال احمدکی قیادت میں گزشتہ روز زرعی یونیورسٹی سے سکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ شروع ہوا سکیورٹی فورسز کی درجنوں گاڑیوں پر سینکڑوں اہلکاروں نے پولیس لائنز سے سرکلر روڈ ٬ ریلوے روڈ ٬ جھال خانو آنہ پل سے ہو کرستیانہ روڈ پر فلیگ مارچ کیا فلیگ مارچ کے شرکاء نے ستیانہ روڈ سے ہوتے ہوئے پیپلزکالونی ٬ مدینہ ٹاؤن ٬ عبداللہ پور اور ریلوے اسٹیشن چوک کے ساتھ ساتھ اندرون شہر کا چکر بھی لگایا فلیگ مارچ واپس زرعی یونیورسٹی جا کر اختتام پذیر ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :