’’سام سنگ‘‘نے اپنے جدید ترین سماٹ فون’’گلیکسی نوٹ سیون‘‘کی پروڈکشن مستقل طور پر بند کر دی

منگل 11 اکتوبر 2016 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) کوریا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ’’سام سنگ‘‘نے اپنے جدید ترین سماٹ فون’’گلیکسی نوٹ سیون‘‘کی پروڈکشن مستقل طور پر بند کر دی ۔

(جاری ہے)

سام سنگ نے یہ فیصلہ صارفین کی جانب سے ان شکایات کے بعد کیا ہے گیلیسکی نوٹ سیون کا استعمال محفوظ نہیں کیونکہ اس فون کو آگ لگ جاتی ہے نوٹ سیون کی پروڈکشن بند کرنے کے اعلان سے قبل کمپنی نے کہا تھا وہ اس ماڈل کی فروخت ختم کر رہی ہے اب ان کا کہنا ہے کہ ’’گیلیکسی نوٹ سیون‘‘سے متعلق شکایات کا تفصیلی جائزہ لینے اور کوالٹی کنٹرول کو برقرار رکھنے کی غرض سے ہم نے اس ماڈل کی پیدوار میں حال ہی میں دوبارہ رد وبدل کیا لیکن صارفین کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے٬ ہم اس حتمی فیصلے پر پہنچے ہیں کہ گیلیسکی نوٹ سیون کی پیداوار روک دی جائے سام سنگ کے اس فیصلے کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ کمپنی اپنے صارفین کو یہ سہولت فراہم کرے گی کہ وہ اپنے نوٹ سیون فون کے بدلے میں رقم لے لیں یا سام سنگ کا کوئی دوسرا فون لے لیں۔