وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا چیف سیکرٹری سندھ محمد صدیق میمن اور آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کو فون

منگل 11 اکتوبر 2016 19:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن اور آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کو فون پر بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے تمام اضلاع کے ہیڈکوارٹرز میں پولیس کی تعیناتی ٬ مانیٹرنگ اور انٹیلیجنس رپورٹ طلب کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام ڈی آئی جیز کے ذریعے جلوسوں پر نظر رکھیں اور مجھے رپورٹ دیتے رہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ تمام کمشنرز سے رابطہ رکھیں اور ضلعی کنٹرول رومز کی رپورٹ پر بھی نظر رکھیں٬سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز کا باقاعدہ استعمال کیا جائے ۔صرف مانیٹرنگ کافی نہیں ہے بلکہ وہیں سے ضروری ہدایات بھی جاری کی جائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کومزید ہدایت کی کہ پولیس کی موبائل OBوین جو کیمر وں اور مانیٹرنگ سسٹم سے لیس ہے کا بھرپور استعمال کیا جائے۔ انہوں نے آئی جی سندھ سے 9محرم الحرام کے جلوسوں کے حوالے سے بھی تفصیلات معلوم کیں۔

متعلقہ عنوان :