سندھ گورنمنٹ سروسز ہسپتال کراچی کو تالے لگادیئے گئے ٬ملازمین نے ڈیوٹیوں کا بائیکاٹ کرکے ہسپتال کو مکمل طور پر بند کردیا

ترجمان پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن

منگل 11 اکتوبر 2016 19:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن(رجسٹرڈ)کے سندھ گورنمنٹ سروسز ہسپتال کراچی کو تالے ٬ملازمین نے ڈیوٹیوں کا بائیکاٹ کرکے ہسپتال کو مکمل طور پر بند کردیا ۔ او پی ڈی بلاک ٬ لیبارٹری ٬ ایکسرے ٬الٹرا سائونڈ ٬او ٹی ٬فزاتھراپی ٬ دوائوں کے دونوں میڈیسن اسٹور ٬ایم آئی روم ٬ مکمل بند ۔

ڈاکٹرز ٬نرسز ٬کلریکل اسٹاف اور پیرا میڈیکل ملازمین نے مکمل بائیکاٹ کردیا۔ہسپتال میں آئے ہوئے مریض واپس ۔ملازم ذہنی مریض ڈاکٹر نواز ملاح جو کہ حال ہی میں ٹرانسفر ہوکر سروسز ہسپتال میں آیا ہے ۔ڈاکٹر نواز ملاح کے خلاف شدید نعرے بازی٬ملازمین کا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹر نواز ملاح کو فاالفور ہسپتال سے رلیو کیا جائے اور سرکاری رہائشی فلیٹ سے ناجائز قبضہ ختم کرواکر فلیٹ کو خالی کروایا جائے اور ہسپتال میں اس کی انٹری بند کی جائے۔

(جاری ہے)

ملازمین کی قیادت پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر نیاز حسین بھٹو٬آرگنائیزر واجد شیخ٬سینئرنائب صدر کوڑا خان سنجرانی٬ یونٹ جنرل سیکرٹیری محمد رمضان آفریدی ٬ڈپٹی جنرل سیکرٹیری ذوالفقار جسکانی ٬جوائنٹ سیکرٹیری راحیلہ رزاق٬اظہر رفیع ستی ٬جسٹن بخش ٬عاشق حسین و دیگر ممبران کررہے تھے۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے یہ ذہنی مریض ڈاکٹر نواز ملاح مختلف ہسپتالوں گند کرنے کے بعد سروسز ہسپتال میں ٹرانسفر ہر کر آیا ہے آئے دن دنگا فساد ٬مار پیٹ٬گالم گلوچ اور بدتمیزی و بداخلاقی کا بازار گر م کر رکھا ہے ۔

افسران ٬ڈاکٹرز اور ملازمین پر جھوٹے الزامات لگا کر بلیک میل کرنے اور دھمکیاں دینا روز کا معمول بن گیا ہے ۔ ایم ایس ڈاکٹر خا لد شیخ اور دیگر ملازمین کے خلاف تھانہ عید گاہ میں جھوٹی جعلی FIR کٹواکر ہسپتال میں تماشہ بنادیا ہے ۔ملازمین نے کہا کہ ہم اس کی ان غیر قانونی غیر اخلاقی اور ہسپتال و مریضوں کو حراساں کرنے جیسی حرکتوں سے مجبور ہرکر انتہائی اقدام ٬تالا بندی اور بائیکاٹ کرکے ہسپتال کو بند کرکے مظاہرہ کررہے ہیں ۔

ہم اسپشل سیکرٹیری ٬ایڈیشنل سیکرٹیری کی اس یقین دہانی پر اسے ہسپتال سے ٹرانسفر کرکے محکمانہ کاروائی کرینگے آج کا بائیکاٹ یوم عاشور تک موخر کررہے ہیں اگر اس کو ٹرانسفر نہ کیاگیا اور اس سے فلیٹ کا قبضہ خالی نہ کروایا گیا٬اس ذہنی مریض کی فٹنس چیک کرنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل نہ دیا گیا تو ہم مکمل بائیکاٹ کرکے ہسپتال بند کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :